صوبائی الیکشن کے دفتر کے باہر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج پی پی آئی فوٹو

 ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی، ن لیگ،  تحریک انصاف، سنی تحریک، جے یو پی، عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

 اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرکے ووٹرز کے تصدیقی عمل کو مشکوک بنایا گیا ہ

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نےکراچی میں حلقہ بندیاں نا ہونے کے متعلق بیان دیکر توہین عدالت کی ہے۔

 اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ شہر میں امن وامان کے قیام کے لئے شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

 اسکے علاوہ رہنماؤں نے چھبیس جنوری سے تین روز تک الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 23, 2013 06:42pm
آجکل ملک کے اندر مک مکا کا بڑا چرچا هے ممکن یہاں بھی مک مکا اثرانداز هوا هو سپریم کورٹ کے احکامات بڑے واضح هیں پھر بھی "مشکل هے" والا جملہ معنی خیز هے اور ساتھ میں یہی جملہ الیکشن کمیشن کی کمزوری بھی ظاہر کرتی هے پہلے سارے ملک میں خلقۂ بندی اور اب خاموشی کیوں