حفیظ (83) اور جمشید (51) نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز کی شراکت قائم کی۔ فائل فوٹو رائٹرز۔
حفیظ (83) اور جمشید (51) نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز کی شراکت قائم کی۔ فائل فوٹو رائٹرز۔

ایسٹ لندن: اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور ناصر جمشید کی میچ میں دوسری سنچری پارٹنرشپ کی بدولت 'پاکستانیز' نے ساؤتھ افریقن انویٹیشن الیون کے خلاف اتوار کو بفالو پارک میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔

مہمان ٹیم دن کے اختتام تک پانچ کھلاڑیوں کے نقٓصان پر 240 رنز بنا چکی تھی جبکہ اسے 312 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

حفیظ (83) اور جمشید (51) نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 142 رنز کی شراکت قائم کی۔ واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بھی دونوں اوپننگ بلے بازوں نے 105 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

حفیظ نے ایک بار پھر جارحانہ بلے بازی کی اور اپنی اننگ میں 13 دلکش چوکے اور ایک چھکا لگایا تاہم وہ پارٹ ٹائم سیمر اسٹیان وان زل کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

اگلے ہی اوور میں جمشید آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 122 گیندیں کھیلیں جبکہ سات چوکے بھی انکی اننگز میں شامل تھے۔

تاہم ایک مرتبہ پھر پاکستانی مڈل آرڈر مشکلات سے دوچار رہا۔ اظہر علی، یونس خان اور اسد شفیق میچ میں دوسری بار خاطر خواہ کاکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ اس موقع پر کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 ناقابل شکست رنز جوڑے۔

اوپنرز خصوصاً ناصر جمشید کی شاندار بلے بازی نے سیلیکٹرز کے لیے مشکل کھڑی کردی ہے کہ جعمے کو جوہانسبرگ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں اننگ اوپن کون کرے گا۔ واضح رہے کہ توفیق عمر اس چار روزہ میچ میں پیر میں ہوئی انجری کے باعث شرکت نہیں کرسکے تھے۔

یاد رہے کہ توفیق عمر نے 2002-03 کے دورے پر جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بلے بازی تھی جہاں انہوں نے 70 رنز کی اوسط سے مجموعی طور پر 280 رنز بنائے تھے جس میں کیپ ٹاؤن میں اسکور کی گئی سنچری بھی شامل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں