تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان۔ —فائل تصویر رائٹرز
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان۔ —فائل تصویر رائٹرز

لاہور: الیکشن کمیشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اتوار کو دھرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان تحریک انصاف نے اس میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ پہلے سے موجود پالیسی کے تحت ن لیگ کے ساتھ کسی بھی طرح کا سیاسی تعاون نہیں کرے گی۔

اجلاس نے چند گھنٹے قبل عمران خان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ ان کے دھرنے میں شریک ہوں گے۔

تاہم چند گھنٹوں بعد ہی پارٹی کے نائب صدر جاوید ہاشمی نے عمران خان کے خیالات کی مخالفت کرتے ہوئے ان پر پارٹی قیادت سے مشاورت کے بغیر اعلان کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

پارٹی کے ترجمان شفقت محمود نے اجلاس کے بعد ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں صرف اتنا کہا گیا کہ پارٹی ن لیگ کے دھرنے میں شامل نہیں ہو گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں