سینیٹر رضا ربانی۔ فائل فوٹو۔۔۔
سینیٹر رضا ربانی۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں دو تین سال کے لیے غیر آئینی سیٹ اپ قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں میڈیا کےنمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن کے کسی ممبر کو ہٹانے کے لیے آئین میں وضح کردہ طریقے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کو تحلیل کیے جانے کا اقدام غیر آئینی ہو گا۔

رضا ربانی نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں کی خواہش ہے کہ انتخابی عمل کسی  بھی طرح  ملتوی کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انیس سو ستتر کے الیکشن جیسی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے اور جمہوری عمل پر تلوار لٹک رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام جمہوری قوتیں غیر جمہوری قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 29, 2013 08:08pm
رضا ربانی کے بیان سے معلوم هوتا هے کۂ انتخابات کے راستے میں رکاوٹیں هیں حطره اب بھی هے میں انتحابات کے وقت پر کرانے کا حامی هوں میں کسی بھی قسم کے ٹیکنوکریٹس شریفزادوں‎ ‎صالیخین وغیرۂ کے حکومت کے حق میں نہیں هوں اگر ایسا هوآ تو جمہوریت دبارہ نہیں آئیگی اور ملک کی انتہائی بدقسمتی هو گی