منظور وٹو۔ - اے پی پی فوٹو
منظور احمد وٹو۔ - اے پی پی فوٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ انہیں مسلم لیگ نون کے دھرنے کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔

پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ چاروں صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دھرنے کو غیر آئینی قرار دینے والی نون لیگ خود دھرنا دینے کا اعلان کر رہی ہے۔

انہوں نے دھرنے کے فیصلے کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

منظور وٹو نے کہا کہ گورنر ہٹانے کا مطالبہ درست نہیں، نگران سیٹ اپ میں بھی  گورنروں کے پاس اتھارٹی نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت جمہوریت پرمتفق ہے اور اس کا تسلسل آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب مسلم لیگ ن نے پالیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی نے سندھ میں اپوزیشن رہنماؤں کو ان کا ساتھ دینے کی دعوت دی ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ن لیگ کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا تاہم چند گھنٹوں بعد دھرنے میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں