فائل فوٹو رائیٹرز
فائل فوٹو رائیٹرز

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کور گروپ  کا اجلاس آج رات ایوان صدر میں طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق، اجلاس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی پی کے اہم رہنما شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں