قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف۔ فائل فوٹو۔۔۔

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی تقسیم صوبے کی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہونی چاہیے۔

ڈان نیوز کے مطابق پیر کے روز ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب، چوہدری نثار علی خان سمیت دیگر لیگی رہنماوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ووٹر لسٹوں، حلقہ بندیاں اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ نفرتوں کی بنیاد پر پنجاب کی تقسیم ناقابل قبول ہے پپلزپارٹی پنجاب کی تقسیم کا نعرہ سیاسی بنیادوں پر لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبہ عوام کی آواز ہے پنجاب کی تقسیم صوبے کی اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہونی چاہیے۔

نواز شریف کا کہنا تھا ک صوبے لسانی بنیادوں پر نہیں بننے چاہیے  بلکہ انتظامی بنیادوں پر بننے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں صوبہ بنا چاہیے،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو اعتماد میں نہیں لیا۔

وزیر اعلی  نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور بہالپور صوبےکا بل اسمبلی میں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور شہر بہاولپور صوبے کا دارالحکومت ہوگا،

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں