وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ  وہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے خفیہ اداروں کو خط لکھ رہے ہیں۔

 ڈان نیوز کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے کے لیے خفیہ اداروں کی مدد حاصل کرسکتی ہ

 انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ملک میں قیام امن کے لیئے کام کررہے ہیں۔امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں اطلاع دینے کے ساتھ کارروائی بھی کریں۔

 رحمان ملک نے مذید کہا کہ ہندوستان سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے۔

 وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتا یا کہ یوٹیوب سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلیے فلٹریشن سسٹم لگایا جائے گا۔

دریں اثناء کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کاروائیوں میں آج بھی کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں