سپریم کورٹ آف پاکستان۔ فائل فوٹو۔۔۔
سپریم کورٹ آف پاکستان۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) توقیر صادق کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز ذرائع کے مطابق، ایس ایس پی سی آئی ڈی راولپنڈی رانا شاہد کی سربراہی میں نیب کی تین رکنی ٹیم نے توقیر صادق کو ابوظہبی سے گرفتار کیا۔

جبکہ سابق چئیرمین اوگرا کو پاکستان لانے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ توقیر صادق پر مبینہ طور پر 80 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کا تقرر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت کے دوران ہوا تھا۔

سپریم کورٹ میں 10 جنوری کی سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا تھا کہ اوگرا کے سابق چئرمین کو سترہ جنوری تک گرفتار کیا جائے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 24 جنوری کو ہونے والی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے توقیر صادق کے فرار ہونے میں ملوث افراد کیخلاف ایک ہفتے میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

جبکہ نیب حکام کا کہنا تھا کہ توقیر صادق کو فرار کروانے والوں میں رحمان ملک اور جہانگیر بدر بھی شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں