فائل فوٹو گوگل۔۔۔

سکھر: شکار پور میں ماڑی کی درگاہ حاجن شاہ میں دھماکہ ہوا ہے جس سے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق شکارپور کے علاقے لکی غلام شاہ میں ماڑی کی درگاہ پیر حاجن شاہ میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت محفل سماع جاری تھی، زخمیوں میں درگاہ کے گدی نشین پیر سید حاجن شاہ بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ کچھ عینی شاہداین کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص ایک تھیلا رکھ کر فرار ہو گیا جس کے بعد اس میں دھماکہ ہو گیا۔

آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں