۔—فائل فوٹو
۔—فائل فوٹو

کراچی: کراچی بدامنی عمل درآمد کیس کی سماعت کےدوران سپریم کورٹ نے چارسو تیئس پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پولیس فیاض لغاری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران سپرریم کورٹ نے آئی جی سندھ فیاض لغاری پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں خامیوں اورخرابیوں کے ذمہ  وہ خود ہیں۔

عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث اہلکار اب بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اور جرائم پیشہ پولیس افسران حساس مقامات پر بھی تعینات ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں ازسر نو انتخابی حلقہ بندیوں کے حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی گئی تھی جبکہ عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی جانب سے دونوں درخواستیں واپس لینے پر کیس خارج کر دیا تھا۔

جسٹس انور ظہیر نے کہا تھا کہ کراچی میں ٹریفک جام کے دوران شہریوں سے لوٹ مار معمول بن چکی ہے پولیس اور رینجرز تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں