جائے وقوع کا ایک منظر۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔
جائے وقوع کا ایک منظر۔ اے ایف پی فوٹو۔

کراچی: کراچی کی ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب واقع عباس ٹاؤن میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق، دھماکے میں 135 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب اہل تشیع حضرات کی ایک مسجد سے لوگ باہر آرہے تھے۔

دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں، دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے کی بجلی بھی غائب ہوگئی جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ غلام شبیر شیخ کے مطابق، دھماکا گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ گنجان آباد علاقے میں ہر گاڑی کی تلاشی لینا ممکن نہیں ہوتا۔

ادھر آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ایک دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بال بیئڑنگ اور نٹ بولٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔ جبکہ دوسرا دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں 150 کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا جبکہ دھماکے کے دوران استعمال کی جانے والی گاڑی کا انجن بھی مل گیا ہے۔

دھماکے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر سندھ  ڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کراچی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

صدر نے وزیراعلی سندھ کو فون کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے لئے پندرہ لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمیوں کے لئے دس لاکھ روپے فی کس معاوضے کا اعلان کیا۔

صدر زرداری اور وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

یوم سوگ، ہڑتال کا اعلان

کراچی دھماکے کے خلاف ایم کیو ایم نے کل سوگ جبکہ جعفریہ الائنس نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

ادھر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے بھی دس روزہ سوگ منایا جائے گا جبکہ وکلاء تنظیموں کی جانب سے کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی میں کل تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شعیہ علما کونسل نے بھی تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 کراچی تاجراتحاد نے بھی کل کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ اور حکومت پنجاب نے صوبوں میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ میں کل عام تعطیل ہوگی۔

پاکستانی طالبان کی تردید

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے عباس ٹاؤن دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

ڈان ڈاٹ کام کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی ٹی پی ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سانحے میں ملوث نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

shabana naz Mar 04, 2013 11:26am
gorment jo hr bar hr hadse pr pese bantne ka elan krti he ya imdad krti he is hadse k hone se pehly hai allert kion nahin kr deti ab to hamare mulk ko hr lamhe hai allert rehna chaiy kion k hakomat kuch nahin kr sakti . thanks
Hussain ali Mar 05, 2013 11:04am
ملک کے تمام اخباروں نے کراچی حادثے کا شکار ہونے والوں کو شہید یا جاں بحق لکھا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے۔ تمہارے اخبار نے ہلاک کا لفظ استعمال کیا ہے۔ شاید آپ بھی اس واقعےسے متفق ہیں۔
Shoot out at BMC | Changezi.net Aug 02, 2013 03:38pm
[…] کراچی کے عباس ٹاون میں دھماکہ کرکے درجنوں افراد کی زندگ… […]