توفیق عمر پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ – رائٹرز فوٹو

ڈان ڈاٹ کام سپورٹس ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اننگز کا پراعتماد آغازکرتے پوئے دن کے اختتام پہ صرف ایک وکٹ کے نقصان پر تین سو چونتیس رنزبنا لئے۔ محمد حفیظ ٹیسٹ کیرئیر کی پانچویں سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ محمد ایوب کی جگہ کپتان مصباح الحق کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر عمر گل کی جگہ اعزاز چیمہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ اور توفیق عمر نے پاکستان کو اٹھہتر رنز کا عمدہ آغازفراہم کیا۔ توفیق عمر پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کیلیے اظہر علی کے ساتھ مل کر اسکور میں ڈھائی سو رنز کا اضافہ کیا۔ اسی دوران انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پانچویں جبکہ سری لنکا کے خلاف پہلی سنچری مکمل کی۔

دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر تین سو چونتیس رنز بنا لئے تھے۔ محمد حفیظ ایک سو بہتر جبکہ اظہر علی بانوے رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں