خود کو مسلم ظاہر کرنے' پر احمدی گرفتار'

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2013
پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ شخصیت ڈاکٹر عبدالسلام کی قبر کی تختی پر سے نامعلوم افراد نے لفظ مسلم مٹادیا تھا—رائٹرز فوٹو۔
پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ شخصیت ڈاکٹر عبدالسلام کی قبر کی تختی پر سے نامعلوم افراد نے لفظ مسلم مٹادیا تھا—رائٹرز فوٹو۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر اشرفی—رائٹرز فوٹو۔
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر اشرفی—رائٹرز فوٹو۔

لاہور: ایک 72 سالہ برطانوی ڈاکٹر کو 'خود کو مسلمان ظاہر کرنے پر' لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسعود احمد 1982ء میں فارمیسی کھولنے کے غرض سے پاکستان لوٹے تھے۔ اس سے قبل وہ لندن میں اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے دہائیوں تک مقیم رہے اور وہیں روزگار حاصل کرنا بھی شروع کیا۔

وہ ایک احمدی ہیں۔ 1984ء کے ایک پاکستانی قانون کے مطابق احمدی غیر مسلم ہیں اور خود کو مسلمان ظاہر کرنے یا مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر انہیں تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

کچھ علماء احمدیوں کو قتل کرنے پر جنت میں مقام دلوانے کا وعدہ بھی کرتے ہیں۔

تین سال قبل لاہور میں جمعے کے روز دو حملوں کے دوران 86 احمدیوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

حالیہ عرصے میں اس طرح کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا تاہم گزشتہ سال مختلف واقعات میں 20 احمدیوں کو ہلاک کیا گیا تھا جبکہ 2009ء میں یہ تعداد 11 رہی تھی۔

دوسری جانب ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی بڑھتی جارہی ہے۔

مسعود کو گزشتہ ماہ لاہور سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب دو افراد خود کو مریض ظاہر کرتے ہوئے انکے پاس پہنچے اور انکے عقیدے کے حوالے سے سوالات شروع کردیئے۔

گفتگو کے دوران انہوں نے خفیہ طور پر موبائل فون پر ریکارڈنگ شروع کردی جس میں احمد قرآن کی آیات پڑھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر کے بڑے بھائی ناصر احمد کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے کہا 'آپ میرے والد کی طرح ہیں، مجھے چند سوالات کے جوابات دینے میں مدد کریں'۔

ناصر کا کہنا ہے کہ جب ان کے بھائی نے سوالات کے جوابات دیئے تو ان دونوں نے مسعود پر تشدد شروع کردیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے۔

مسعود کے مخالف ٹیچر محمد احسان نے رائٹرز کو بتایا کہ انکا تبلیغ کرنا غیر قانونی تھا۔

گزشتہ سال احمدیوں کے خلاف 20 کیسز رجسٹر کیے گئے تھے جبکہ 2009ء میں یہ تعداد 10 تھی۔

بنک میں کام کرنے والے ایک کلرک کو اس وجہ سے گرفتار کیا گیا کیوں کہ انہوں نے قرآنی آیات والی ایک انگوٹھی پہنی ہوئی تھی جبکہ ایک خاندان کو اس وجہ سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ انہوں نے اپنے شادی کے کارڈ پر سلام لکھا ہوا تھا۔

علماء دو مرتبہ 60 ہزار افراد پر مشتمل احمدیوں کے ایک ٹاؤن کے رہائیشیوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے 'اگر وہ اسلام کا نام اور اس سے متعلق علامات استعمال نہ کریں تو ہمیں ان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔'

ان کا کہنا ہے ' ہم کسی معصوم کے قتل کے خلاف ہیں۔۔۔۔ ایسے حملے ناقابل قبول ہیں تاہم اگر وہ قانون توڑتے ہیں تو ہمارے پاس پولیس کے پاس جانے کا اختیار موجود ہے۔'

تبصرے (7) بند ہیں

Imran Dec 15, 2013 11:17pm
Mullaon ka bas nahi chalta werna apne elawa her firqay ko wajib-ul-qatal qarar deden
rabnawaz Dec 15, 2013 11:52pm
واہ غلماء واہ ۔ واقعی آپ اسلام کی بڑی خدمت کر رھے ۔ کوی احمدی کلمہ پڑھتا ھے ۔تو ان علماء کو تکلیف ھوتی ھے ۔۔کیوں کہ وہ اغلان کرتے ھیں۔ کہ اللہ ایک ھے ۔ اور محمد اللہ کے رسول ھیں ۔ ان کو تکلیف ھوتی ھے ۔ اور ان کے جزبات مجروح ھوتے ھیں ۔ یہ نام نہیاد علماء وہی کام کر رھے ھیں ۔ جو کفار نے صحابہ کرام سے کیا تھا ۔ صحابہ کرام کو کلمہ پڑھنے وجہ سے کون سا ظلم تھا جو ان پر نیہں ڈھایا گیا۔ آج پھر احمدی صحابہ کرام کی جیسی قربانیوں کی مثالیں قایم کر رھے ھیں۔ اور یہ علما ء کفار مکہ کی مثالیں قایم کر رھے ھیں۔ ھم تو ہر دم چڑھ رھے ھیں اک بلندی کی طرف۔۔۔۔ وہ بلاتے ھو جاینں نہاں ھم ھو جاین نہاں ھم زیر غار ۔۔
Adil Dec 16, 2013 08:01am
جو بھی سلوک ہو اس وطن میں مجھ سے مجھے تعلیم وفاداری کی ہی ہے چمن سے میں تو مرکر بھی یہ ہی کہوں گا اپنےکفن میں کبھی توامن کی خوشبو آۓگی میرےوطن سے تم چاہے جو بھی ستم کرلو مجھ سے ہم وطنو پیار کےنغمےنکلیں گےہمیشہ میرے قلم سے تم ڈال دو مجھےزندان وطن میں بے شک محبت کےپھول کھلیں گے ہمیشہ میرے من سے تم چاہے مجھےغدار وطن کا لقب دو عشق ہی عشق کا درس ہوگا میرے آنگن سے تم میری جان بھی لےلو پیارے وطن کے باسیو لہو بہےگا اسی دیس کے لئے میرے بدن سے دعاہی دعاہے تمھارےلئےہمیشہ من میں میرے پیار ہی پیار ہے رہو تم ہمیشہ امن سے (عادل بٹ )
Riaz ahmad Dec 16, 2013 10:40pm
كسى كو مزهب نسل فرقه زبان كى بنيادجوازبناكرقتل كرنا كسى مزهب و مسلك ودنيا مي جائز نهيي هر آيك كو مرضى كا جينا حق حاصل حقوق انسانى كادفاع هر فرد بر لازم
faizan Dec 17, 2013 05:32am
aap loog ziyada qadyaniyon ko mazloom mat zahir krain qdyani muslim nahi hain ............ shame on media
Faizan Dec 17, 2013 02:36pm
is baat main koe shaq nahi k ummat-e-muslima main aaj masayeel mojood hain magar kisi ko qatal karne ya marne peetne se masayeel hal nahi hote. in per beth ker baat ki jasakti hai or yehi rawish is waqiye main bhi apnaye jaani chahiye thi
rabnawaz Dec 17, 2013 09:08pm
@Faizan: جناب یہاں روش کی بات نیہں ۔ آپ نے لکھا تھا کہ احمدی مسلمان نیہں ۔میں نے آپ بتایا جو کام مسلماں کر رھے ھیں احمدي وہ کام نیہں کرتے اس وجہ سے وہ مسلمان نہین ۔ ابھی آپ کہ رھے مسلمانوں میں غلطیاں موجود ھیں۔ یہ کام ان نم نہاد مسلمانوں کا طرہء امتیاز ھیں ۔۔،،،،،،،،زمانہ کو حاصل ھو نور نبوت ،،،،جو سیکھے قوانین دستور ھم سے،،