'پانچ سو کروڑ کی 'دھوم

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2014
فلمی پنڈٹوں کا خیال ہے کہ دھوم تھری کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ فلم میں عامر خان کی موجودگی بھی ہے—کورٹسی فوٹو۔
فلمی پنڈٹوں کا خیال ہے کہ دھوم تھری کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ فلم میں عامر خان کی موجودگی بھی ہے—کورٹسی فوٹو۔

ممبئی: عامر خان کی ایکشن تھرلر 'دھوم تھری' نے ریکارڈ کاروبار کرتے ہوئے فلمی صنعت کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

ہندوستان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اس فلم نے اب تک پانچ ارب روپوں سے زا$د کا کاروبار کر لیا۔

اس بات کا اعلان پیر کی رات فلم بنانے والے مشہور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے کیا تھا، جس کے بارے میں فلمی پنڈتوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھوم تھری نے شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

باکس آفس انڈیا کے ایڈیٹر وجیر سنگھ نے کہا ہے کہ دھوم تھری دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔

سنگھ کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ عامر خان بھی ہیں جنکی 2010 میں ریلیز ہونے والی 'تھری ایڈیٹس' یہ ریکارڈ تین سال تک اپنے پاس برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تھی۔

وجے کرشنا اچاریہ کی ڈائریکشن دھوم تھری کے دیگر ستاروں میں ابھیشیک بچن اور کترینہ کیف شامل ہیں۔ یہ فلم ایک ہندوستانی پولیس افسر کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے سائیڈ کک کے ساتھ ایک شعبدہ باز کو پکڑنے کی کہانی سنا رہا ہے جبکہ شعبدہ باز کا کردار عامر خان نے ادا کیا ہے۔

تجارتی تجزیہ کار کومل نہتہ کے مطابق یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس ریکارڈ کو توڑنا آسان نہیں ہوگا۔

دھوم تھری 20 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی جبکہ اسے 4400 اسکرنز پر ہندوستان میں جبکہ 750 اسکرینز پر بیرون ملک دکھایا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں