'پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں وسائل کی کمی ہے'

30 جنوری 2014
علی ظفر اپنے نئے البم کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
علی ظفر اپنے نئے البم کی تقریب میں شریک ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

نوجوان نسل کے پسندیدہ پاپ گلوکار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو اب شاید ہی کبھی عروج حاصل ہو۔

کیونکہ یہاں ٹیلنٹ نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی معیار کی فلمیں نہیں بن رہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کو لولی وڈ پر بھرپور توجہ دینی چاہیے، حکومت انٹرٹینمنٹ اینڈ آرٹس کے لئے بجٹ مختص کرے تاکہ فلم انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کی جائے تو صورتحال میں تبدیلی لائی جاسکے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اِن دنوں اپنا نیا البم ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، البم پاکستان میں تیار ہو رہا ہے لیکن اسے ہندوستان کی ایک بڑی میوزیکل کمپنی ریلیز کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ نے انہیں بہترین موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کیا جبکہ انہوں نے کئی فلمی گیتوں کی موسیقی خود بھی مرتب کی، جس سے انہیں اپنے اندر کے فنکار کو ابھارنے کا موقع ملا۔

اس کے علاوہ ان کی نئی آنے والی فلم 'ٹوٹل سیاپا ' ہے جو ریلائنس بگ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے، فلم میں نامور اداکار انوپم کھیر اپنی بیگم کرن کھیر کے ساتھ کام کریں گے اور یہ پہلی فلم ہوگی جس میں دونوں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

آٹھ کروڑ روپے کے بجٹ کی حامل اس فلم کا نام جو پہلے 'امن کی آشا' تھا تبدیل کرکے 'ٹوٹل سیاپا' رکھا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کا میوزک بھی پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر ہی دے رہے ہیں۔

فلم میں ظفر مسلمان لڑکے امان اور یامی گوتم آشا کا کردار ادا کریں گی جو رواں سال پاکستانی ارو ہندوستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جا ئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ہر شخص پروفیشنل انداز میں کام کرتا ہے اور یہی ان کی کامیابی کی وجہ بھی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں