امریکہ نے حقانی نیٹ ورک ارکان کو ' عالمی دہشتگرد' قرار دیدیا

05 فروری 2014
تصویر میں دائیں جانب جلال الدین حقانی نظر آرہے ہیں جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔ فائل تصویر
تصویر میں دائیں جانب جلال الدین حقانی نظر آرہے ہیں جو حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔ فائل تصویر

واشنگٹن: امریکہ نے بدھ کو پاکستان کے حقانی نیٹ ورک کے تین اراکی کو ' عالمی دہشتگردوں ' کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید اللہ جان، یحیٰ حقانی، اور محمد عمر زدران حقانی نیٹ ورک کے تین انتہائی اہم اراکین ہیں جن کا تعلق مالیاتی لین دین سے بھی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اس گروپ کو بہت پہلے ہی دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔

امریکی ٹریژری نے کہا ہے کہ ان میں سے سعید اللہ جان افغانستان میں کمانڈر ہے اور اپنے گروپ اور القاعدہ کے درمیان لاجسٹک معاملات کا نگراں ہے۔

یحیٰ حقانی بھی پاکستانی ہیں اور حقانی نیٹ ورک کے لیڈر سراج الدین حقانی کے بہنوئی ہیں اور امریکہ کے مطابق جب دوسرے تمام اراکین غائب ہوتے تو وہ تب بھی وہاں موجود ہوتا ہے۔

میبنہ طور پر اس کے القاعدہ سے تعلقات ہیں اور طالبان کوآرڈینیٹر ہیں۔

زدران کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ افغانستان میں حقانی کمانڈر ہیں اور وہاں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

عالمی دہشتگرد قرار دینے کے بعد امریکہ اور امریکہ کے زیرِ اثر آنے والے ان کے اثاثے ضبط کرنے کے علاوہ بینک اکاؤنٹ فریز کئے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں