جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کریں گے، مہمند طالبان

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2014
عمر خالد خراسانی۔ — آئی این پی فوٹو
عمر خالد خراسانی۔ — آئی این پی فوٹو

پشاور: مہمند طالبان نے کہا ہے کہ وہ حکومت اور پاکستان تحریک طالبان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی پاس داری کریں گے۔

گزشتہ مہینے مہمند ایجنسی میں تئیس ایف سی اہلکاروں کو قتل کرنے کی دعوے دار تنظیم نے منگل کو ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں مہمند طالبان کے سربراہ عمر خالد خراسانی نے کہا کہ ان کی تنظیم سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف یا پھر کسی دوسرے کو قتل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے خراسانی نے 2010 میں شنگاری چیک پوسٹ سے اغواء ہونے والے تئیس مغوی ایف سی اہلکاروں کو قتل کرنے کا دعوی کیا تھا۔

خراسانی کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ 'سیکورٹی اور خفیہ ادارے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں'۔

تبصرے (0) بند ہیں