پاکستانی بس ڈرائیور کا بیٹا برطانوی ثقافتی سیکرٹری

اپ ڈیٹ 10 اپريل 2014
ساجد جاوید—اے ایف پی فوٹو۔
ساجد جاوید—اے ایف پی فوٹو۔

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ماریہ ملر کے استعفیٰ کے بعد پاکستانی نژاد شخص کے بیٹے ساجد جاوید کو ثقافتی سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔

جاوید کو کنزرویٹیو پارٹی کے ابھرتے ہوئے ارکان میں شمار کیا جاتا ہے اور انہوں نے گزشتہ سال ٹریژی کے فائنینشل سیکرٹری کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔

ان کی نئی ملازمت کی ذمہ داریوں میں کھیل، میڈیا، سیاحت، ٹیلی کام اور آرٹس جیسے امور شامل ہوں گے۔

ان کے انتخاب کو پارٹی کے ایم پی جارج فری مین نے سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس عہدے پر توقعات پر پورا اتریں گے۔

جاوید کے والد بس چلایا کرتے تھے جو پاکستان سے برطانیہ 1961 میں منتقل ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق جب ساجد کے والد برطانیہ منتقل ہوئے تو ان کے پاس صرف ایک پاؤنڈ تھا۔ بعد میں انہوں نے روشڈیل میں رہائش اختیار کی جہاں 1969 میں ساجد پیدا ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں