ہندوستان میں بس حادثہ، چھ افراد ہلاک

16 اپريل 2014
حکام کے مطابق یہ حادثہ بس میں آگ لگنے سے پیش آیا جس میں کم ازکم چھ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ بس میں آگ لگنے سے پیش آیا جس میں کم ازکم چھ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

نئی دہلی: ہندوستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ آج بدھ کے روز ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں بس کے حادثے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور دیگر بارہ زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ بس میں آگ لگنے سے پیش آیا جس میں کم ازکم چھ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس آفیشل کا کہنا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں جن کو فوری طور پر ریاست کرناٹک کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بس میں آگ ڈیزل اور فیول ٹینک کی لیکج کے باعث لگی۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس میں تقریبا ً 29 افراد سوا تھے۔

خیال رہے کہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی سالوں میں ہندوستان کے اندر روڈ حادثات میں ایک لاکھ دس ہزار سے بھی زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں