اوم پوری کی بیوی پاکستانی میڈیا سے ناراض

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2014
بولی وڈ اداکار اوم پوری: فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار اوم پوری: فائل فوٹو

لاہور: اوم پوری کا گزشتہ ماہ کا دورۂ لاہور ان کی بیوی نندیتا، سابقہ بیوی سیما کپور اور پاکستانی میڈیا کے درمیان وجہ تنازعہ بن گیا۔

نندیتا پوری کے ممبئی میں وکلاء نے یہ نقطہ اٹھایا ہے کہ سیما کپور کو اوم پوری کی بیوی ہونے کا غلط تاثر دیا گیا ہے۔

انھوں نے غلط رپورٹنگ پر اعتراضات کی ای میل پر مبنی نوٹس ڈان کو ارسال کیا۔

وکلاء کا کہنا ہے کہ نندیتا پوری ہی اوم پوری کی قانونی بیوی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ایسے دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اوم پوری اور سیما کپور، جن کی ماضی میں شادی ہوئی تھی۔

ان کے خلاف ممبئی کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت ہے، جس میں وہ اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔

اوم پوری اور نندیتا پوری کی قانونی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے اور ممبئی ہائیکورٹ نے انہیں اپنے ازدواجی تنازعات باہمی رضامندی سے حل کرنے کا مشور دیا ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ کے سات اپرپل کے ایڈیشن کے مطابق جسٹس ریواٹی موہت دیرے نے جوڑے کو اپنے چیمبر میں طلب کرکے مسائل کا حل نکالنے کا مشورہ دیا۔

اوم پوری نے ممبئی ہائیکورٹ میں فیملی کورٹ کے اکتوبر 2013 کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں انہیں سوا لاکھ اور پچاس ہزار روپے ماہانہ اپنی بیوی نندیتا اور بیٹے کو دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں نندیتا نے ممبئی کے ایک تھانے میں درخواست دائر کی تھی جس میں اوم پوری پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں