سرینگر میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

22 اپريل 2014
سرینگر: بٹ گنڈ میں لوگ گاؤں کے کونسل سربراہ غلام نبی میر اور ان کے فردوس احمد میرکے جنازہ پر بیٹھے ہیں۔ — رائٹرز
سرینگر: بٹ گنڈ میں لوگ گاؤں کے کونسل سربراہ غلام نبی میر اور ان کے فردوس احمد میرکے جنازہ پر بیٹھے ہیں۔ — رائٹرز

سرینگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں رواں ہفتے الیکشن سے پہلے فائرنگ کے دو واقعات میں دو سرکاری عہدے داروں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ سری نگر کے جنوبی ضلع پلوانہ میں عسکریت پسندوں نے پیر کو رات گئے علیحدہ حملوں میں دو دیہات کے کونسل سربراہوں کو نشانہ بنایا۔

انسپکٹر جنرل پولیس اے جی میر نے اےایف پی کو بتایا 'علاقے میں متحرک مقامی شدت پسندوں نے دو دیہات کے سربراہوں سمیت تین افراد کو ہلاک کر دیا'۔

میر کے مطابق، ان حملوں کا مقصد ووٹروں کو الیکشن سے دور رکھنے کے لیے انہیں ڈرانا دھمکانا تھا۔

میر نے بتایا کہ حملوں آور دو تھے اور ان کا تعلق مقامی عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے ہے۔ میر نے دونوں حملہ آوروں کو شناخت کرنے کا بھی دعوی کیا۔

پولیس حملہ آوروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، جنہوں نے ایک گاؤں کے سربراہ کو ان کے گھر میں گھس کر حملہ کیا ،جبکہ ایک گھنٹے کے وقفے سے انہوں نے دوسرے گاؤں کے سینیئر عہدے دار غلام نبی میر اور ان کے چوبیس سالہ بیٹے فردوس احمد میرکو قتل کر دیا۔

یاد رہے کہ سترہ اپریل کو اسی طرح کے ایک حملے میں ایک گاؤں کے کونسل سربراہ کو گولی مار دی گئی تھی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند لوگوں سے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مسلم اکثرتی کشمیر اور ریاست جموں میں سخت سیکورٹی درکار ہونے کی وجہ سے الیکشن مختلف مرحلوں میں منعقد ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں