سونم کپور، ریکھا کی پرستار

24 اپريل 2014
بولی وڈ اداکار سونم کپور ان دنوں نئی فلم 'ڈولی کی ڈولی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار سونم کپور ان دنوں نئی فلم 'ڈولی کی ڈولی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔- اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ میں فیشن آئیکون کا خطاب رکھنے والی اداکار سونم کپور نے کہا ہے کہ ریکھا جی میرے پورے کریئر میں وہ شخصیت ہیں جن سے میں بے حد متاثر رہی ہوں۔

ایک انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں ریکھا جی کی بہت بڑی مداح ہوں اور انہیں آئیڈیل شخصیت مانتی ہوں۔

انہوں نے کہا ریکھا نہ صرف میرے لئے بلکہ انڈسٹری کی ہر اداکارہ کیلئے متاثر کن ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ ریکھا کی غریب بچوں کیلئے شروع کی گئی تعلیمی مہم کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔

اور میں نے بولی وڈ اداکار کے ساتھ اس مہم میں ہرممکن طریقے سے ان کی معاونت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سونم آج کل اپنی نئی آنے والی فلم 'ڈولی کی ڈولی' کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

فلم میں ان کا کردار مختلف دکھانے کیلئے ان کا الگ الگ انداز میں اسکرین ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

جن میں کوئی ایک انداز وہ فلم کیلئے اپنائیں گی اور اس بار سونم ایک چالباز لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (0) بند ہیں