میچور وینا کی پاکستان واپسی

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2014
وینا ملک۔- فائل فوٹو
وینا ملک۔- فائل فوٹو

اپنی جارحانہ طرز اداکاری سے شہرت پانے والی اداکار وینا ملک شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئیں۔

چار برس کے بعد سکینڈل کوئین اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں تو وینا ملک پر ان کے مداحوں نے گل پاشی کی اور انہیں گل دستے بھی پیش کئے۔

وطن پہنچنے پر جذباتی نظر آنے والی وینا نے بتا یا کہ 'اب پہلے والی وینا نہیں رہی میچور ہوگئی ہے اور اپنے ماضی کو فراموش کرچکی ہیں۔

پاکستان لوٹنے پر وینا ملک جذباتی ہو گئیں، کہنے لگیں دور رہنے کے بعد وطن سے محبت بڑھ جاتی ہے۔

وینا نے کہا کہ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے اور اب ان کی باری ہے کہ وہ سب وطن کو لوٹائیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں بھی ان کی شادی کی تقريبات کی تيارياں مکمل ہوچکی ہيں، اب وہ میکے جائيں گی۔

اس موقع پر وينا ملک کے شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کا سفر بہت اچھا رہا ہم دونوں ملک ميں فلاحی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

انہوں نے ميڈيا کو بتايا کہ ان کے شوہر بہت اچھے سنگر ہيں ان کے ساتھ مل کر گانے کا موقع ملا تو ہم اکھٹے گائيں گے۔

ہیڈلائنز اور عدالتی تنازعوں کے باعث مشہور اداکار ایک بار پھر طویل عرصے بعد بولی وڈ انڈسٹری میں رہنے کے بعد وطن واپس آگئی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کے بعد ان میں تبدیلی آئی ہے۔

حال ہی میں یہ اداکار ہندوستان مخالف ریمارکس کی بناء پر تنازعے کا سبب بھی بنی تھی۔

اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا، زندگی 50-50 اور سپر ماڈل' وغیرہ میں کام کیا۔

اس کے علاوہ وینا نے انڈین ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کی۔

تبصرے (0) بند ہیں