جماعتِ اسلامی ،تحریکِ انصاف کے دھرنے میں شرکت کرے گی

04 مئ 2014
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو فون پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ آئی این پی تصویر
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو فون پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ آئی این پی تصویر

لاہور: جماعتِ اسلامی نے اپنی اتحادی جماعت ، پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے گیارہ مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ گزشتہ برس انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اب دونوں جماعتیں احتجاج کریں گی۔

جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ڈان اخبار کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے باضابطہ دعوت پر ایک میٹنگ میں غور کیا گیا اور اکثریت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دھرنے میں شرکت میں کوئی نقصان کی بات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بعض سینیئر رہنماؤں کی قیادت میں جماعت کا ایک وفد دھرنے میں شرکت کرے گیا۔ ' ہمارے کارکنوں کو اس بات کی آزادی ہوگی کہ وہ چاہیں تو دھرنے میں شرکت کرسکتے ہیں یا نہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ جیتنے اور ہارنے والے، دونوں ہی فریقین انتخابی نتائج سے مطمئین نظر نہیں آتے۔

جماعتِ اسلامی کے ایک اور رہنما کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شریک جماعت کے وفد کی قیادت نائب امیر میاں محمد اسلم کریں گے۔ ' جماعت کے امیر اور سیکریٹری جنرل اس میں شامل نہیں ہوں گے۔'

تبصرے (1) بند ہیں

rabnawaz May 04, 2014 01:43pm
بن بیٹھے خدا بندے نا دیکھا مقام اس ، طاغوت کے چیلوں نے ھتیا لیا نام اس کا،،،، تاریکی پہ تاریکی گمراہی پہ گمراہی،، ابلیس نے کی اپنے لشکر کی صف آرائ،،،، واہ ملا واہ تیری کیا شان ھے ، کس چالک کے ساتھ آپ لوگوں نے اسلام لبادہ اوڑھ کر اسلام کے نام پر خوب کمائ کر رھے ھیں ، کوئ اور کام تو ھے نہیں ، صرف دھرنے نکال سکتے ھیں ،کبھی امن کی نام پر دھرنا، کبھی مہنگاي کے خلاف ،کبھی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف کبھی دفاع پاکستان کبھی یوم یکجھتی کشمیر پتہ نھیں اور کتنے نام ھیں جن پر اسلام کا لیبل لگا کر غریب عوام کو جو پہلے سے مسایل میں گھری ہوئ ھے، اس کو مت تنگ کریں ،اور خدارا اسلام اور بانی اسلام کے نام کو بد نام نا کریں ، اسلام کےمعنی سلامتی کے ھیں ، ہر طرح کی سلامتی مال جان غزت جزبات خواہ مسلم ھے یا غیر مسلم ، لیکن ان نام نھیاد ملاوں نے اسلام کے معنی سلامتی نہیں شر کے بنا دے ہیں ، اور اس امن کے پیامبر کو جو رحمت عالمین کہلایا اس کی تعلیم یکسر بھلا دیا ، اب اسلام کو داڑھی تک منصوب کر دیا، واہ ملا تیر ی شان، ،،،،،،،،،،،اسلام نام کو بدنام کرنے والو میں تم کو چیلنج کر کہتا ھو ں تم اس طرح کوئ تبدیلی نیہں لا سکتے خواہ تمھاری نسلیں بھی اس طرح کی کو ششیں کریں