پشاور: قطر، امارات اور اتحاد ایئر لائن کے بعد سعودی ایئر لائن نے بھی پشاور ایئر پورٹ سے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ہفتے کو سعودی ایئرلائن نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل کردیا ہے، چنانچہ پشاور سے 330 مسافروں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی ریاض جانے والی پرواز اب اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

سول ایوی ایشن حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سعودی ایئرلائن کی پرواز اب پشاور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔

پشاور میں اس وقت واحد غیر ملکی ایئرلائن العربیہ نے اپنی سروس جاری رکھی ہوئی ہے۔

پشاور ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے بعد مختلف نجی ائر لائنز کی جانب سے فلائٹ سروس معطل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں