وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا ارسلان افتخار کی تقرری کا اقرار

اپ ڈیٹ 28 جون 2014
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار۔ فائل فوٹو
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار۔ فائل فوٹو

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا بطور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تقرر کرنے کا اقرار کر لیا ہے۔

ہفتے کو بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے سیاسی تقرری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ 'ارسلان افتخار کا بحیثیت چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تقرر میں نے کیا'۔

اس موقع پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے ارسلان افتخار کی تقرری پر شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے دوران اجلاس تقرری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'متعدد تنازعات میں ملوث شخص کو کیسے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مقرر کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے رکن اسممبلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ارسلان کی بلوچستان سے ایک وابستگی ہے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ مجھ سے بات کرے'۔

اپوزیشن بینچوں نے ارسلان کی تقرری کی سخت مخالفت کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اس طرح کی سیاسی رشوت سے گریز کرے۔

سردار کھیتران نے کہا کہ 'ایسی متانزع شخصیت کی تقرری کے لیے حکومت پر کس نے دباؤ ڈالا۔

تاہم وزیر اعلیٰ نے اس تقرری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے کاری بلوچ علیحدگی پسندوں کے حملوں اور فرقہ تشدد کے باعث بلوچستان میں سرمایہ لانا آسان کام نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Aamir Hussaini Jun 28, 2014 09:39pm
نیشنل پارٹی نے جب مسلم لیگ نواز سے ہاته ملایا تو ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تها کہ سنٹر لیفٹ نیشلسٹ پارٹی کا دائیں بازو کی پارٹی سے اتحاد موقعہ پرستی کے سوا کچه بهی نہیں ہے اور ہم نے واضح کیا تها کہ مالک ایک ایسے بلوچ وزیراعلی ثابت ہوں گے جو چند معمولی رشتوں کے ساته بلوچ قوم کے مفادات کا سودا کریں گے اور ایسا ثابت ہورہاہے وہ بلوچ قوم کے وسائل پر ملٹی نیشنل سرمایہ داروں اور قومی سرمایہ داروں کی اجارہ داری چند رشےوں کے عوض کررہے ہیں جبکہ اس دوران وہ بلوچ قوم کے خلاف ملڑی اسٹبلشمنٹ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی چیرہ دستیوں کو نہیں روک سکے بلکہ وہ ان کے ایک کٹه پتلی وزیراعلی ثابت کررہے ہیں