لاس اینجلس: بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم 'رائز آف دی پلانیٹ آف دی ایپس' کا سیکوئل آتے ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر چھا گیا ہے۔

سال 2011 کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کا سیکوئل 'ڈان آف دی پلانیٹ آف دی ایپس' صرف تین دن میں ساڑھے 7 کروڑ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

سیکوئل نے اپنی پہلی فلم کا اوپننگ ویک بزنس ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

ہدایتکار میٹ ریوز کی اس فلم میں اینڈی سرکیس، گیری اولڈ مین، جیسن کلارک اور کیری رسل اہم کردارادا کر رہے ہیں۔

پیٹر چرنن اور ڈائیلان کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کس طرح جینیاتی تجربات کے ذریعے بن مانس خطہِ ارض کی سب سے ذہین ترین مخلوق بن کر دنیا پر اپنی حکمرانی ثابت کرنے لگتے ہیں

بارہ کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن فلم 20 ویں صدی فوکس کے تحت 11 جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنی۔

بلاک بسٹر فلم 'ٹرانسفارمرز' سلسلے کی چوتھی فلم 'ایج آف ایکسٹنکشن اس ہفتے 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرز سیریز کے چوتھے حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹینلے ٹوسی، کیلسے گرامر، نکولا پالٹز، صوفیا مائلز، جیک رینور اور ٹی جے مائلر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

ایک سو پینسٹھ ملین ڈالرز کے بجٹ سے بننے والی اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون سپلبرگ ہیں۔

تیسرا نمبر 1 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کما کر کامیڈی فلم 'ٹیمی' نے حاصل کیا ہے۔

نامور اداکار ملیسا میکارتھی کی اداکاری سے سجی اس فلم کی کہانی ایسی زندہ دل خاتون کی ہے جس کی نوکری اچانک ختم ہو جاتی ہے اور پھر شوہر کی بے وفائی کے بعد وہ ایک سفر پر نکلتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں