عبادت کا جذبہ

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2014

ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی سمیت ملک بھر کے لاکھوں لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا۔

شہر کی بیشتر مساجد میں اس حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بیشتر مساجد میں اعتکاف کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔ مسلمان رمضان کے آخری عشرے میں دنیاوی معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لئے عبادات میں مصروف ہیں جو یقیناً بہت بڑی سعادت ہے۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو ا اور ملک بھرمیں بڑی تعداد میں لوگ اعتکاف میں بیٹھ گئے — اے یف پی فوٹو

اسلام آباد کی فیصل مسجد سمیت شہر بھی کی دیگر مساجد میں بھی معتکفین اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں — اے یف پی فوٹو

شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے یہاں آئے ہیں — اے یف پی فوٹو

اعتکاف رمضان المبارک کے آخری روز تک جاری رہے گا اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اختتام پذیر ہوگا — اے یف پی فوٹو

مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں معتکفین دوران اعتکاف عبادتوں کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے — اے یف پی فوٹو

طاق راتوں میں مسلمان خصوصی عبادت کریں گے اورکشمیر، فلسطین اور برما سمیت دیگرخطوں کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی — اے یف پی فوٹو

۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں لیلة القدر کو تلاش کرنے کیلئے مسلمان ساری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے — اے یف پی فوٹو

کراچی کی طرح ہی لاہور میں بھی اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ بادشاہی مسجد اور جامع مسجدالقادسیہ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں — اے یف پی فوٹو

۔ سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر مساجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے باقاعدہ کوائف چیک کرنے کے بعد ہی انہیں بیٹھنے کی اجازت دی ہے جبکہ مساجد کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں — اے یف پی فوٹو