مانسہرہ: مسافر کوچ کھائی میں گرگئی، ایک مسافر ہلاک
22 جولائ 2014
مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالا کوٹ کے قریب ایک مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی سی او اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
تبصرے (0) بند ہیں