اسلام آباد : سرکاری ملازمین کے لیے عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے حکومت رواں ماہ کی تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی پچیس جولائی تک کر دے گی۔

سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن پچیس جولائی تک جاری کی جائیں۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں بھی سرکاری ملازمین کو وزارت خزانہ کی ہدایات کے مطابق 25 جولائی تک تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ملازمین کو نئے مالی سال کے آغاز پر پہلی تنخواہ دس فیصد اضافے کے ساتھ ملے گی جو عیدی ہی کہی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے بجٹ میں رواں مالی کے لیے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

AHAN FARUQUI Jul 23, 2014 01:17am
It is what Islam teaches us, it is responsibility of every Pakistani to take care of Displaced Persons with respect and dignity. ALLAH Subhanahu Tala showed us its example in Hijrate Madina! p