تعلیم کا حصول کس کی خواہش نہیں ہوتی مگر موجودہ عہد میں تو آپ بڑی سے بڑی یونیورسٹیوں میں ایسی عجیب و غریب ڈگریاں بھی لے سکتے ہیں جن کا ذکر عام لوگوں کے سامنے کرنے سے ہوسکتا ہے کہ آپ شرمندہ ہی ہوجائیں۔

ہم آپ کو ایسے ہی چند انوکھے کورسز کے بارے میں بتاتے ہیں جو کسی کے لیے بھی حیران کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

یوکے کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ڈیوڈبیکہم کورس

یہ کورس سننے میں تو اس عظیم فٹبالر کے پرستاروں کے لیے دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے مگر درحقیقت یہ کھیل پر نہیں بلکہ فٹبالرز کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے گرد گھومتا ہے اور اس کو مکمل کرنے پر اسپورٹس ڈگری ملتی ہے۔

کولمبیا کالج امریکہ میں زومبیز پر ڈگری

اس کورس میں آپ کو زندہ مردوں (زومبیز) کی تاریخ، اہمیت ان سے جڑے خوف اور افسانوں کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے، تو سنجیدہ ڈگریوں کو بھول جائیں ذرا سوچیں جب زومبی دنیا پر حملہ کریں گی تو ایسے ہی گریجویٹس کی تو ہمیں ضرورت پڑے گی۔

جارج ٹاﺅن یونیورسٹی میں اسٹارٹریک فلاسفی

اسٹار ٹریک کے چاہنے والے تو بہت ہوں گے مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ وہ ایک مکمل فلسفہ بھی ہے؟ نہیں تو اب سوچ لیں کیونکہ واشنگٹن کی اس یونیورسٹی میں تو اسٹار ٹریک فلاسفی پر ڈگری ہی دی جارہی ہے اور اس میں پڑھنا بھی نہیں پڑھتا بس ہر وقت اسٹار ٹریک موویز کو دیکھ اس میں چھپے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کرنا ہوتا ہے۔

ڈرہم یونیورسٹی برطانیہ میں ہیری پوٹر ڈگری

ڈرہم یونویرسٹی میں ہیری پوٹر کو اکیسویں صدی کے تقاضوں کے تعلیمی نظام کے مطابق ڈھال کر پیش کیا گیا ہے، اور اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ برطانوی اسکول بھی ہوگورٹ کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

ٹیکساس یونیورسٹی میں زبانیں ایجاد کرنا

اس کورس میں داخلہ لیں اور دن کے اختتام پر اگر آپ اپنی مادری زبان بھی بھول جائیں تو کوئی حیرت کی بات نہیں کیونکہ یہاں ایسی عجیب و غریب زبانیں سیکھانے یا ایجاد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کسی ایک فرد کے ذہن تک مخصوص ہوتی ہے اور اس کا مقصد مستقبل میں ایلینز سے رابطوں کو یقینی بنانا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں جج سے بحث کرنا سیکھانا

بدقسمتی سے اس یونیورسٹی میں یہ کورس کسی قانون کی ڈگری کا حصہ نہیں بلکہ اس کا مقصد طالبعلموں کو بحث یا اپنے موقف پر اڑ جانے کا طریقہ سیکھانا ہے تاکہ وہ اپنی غیرمنطقی باتوں پر بھی کامیابی حاصل کرسکیں۔

ورجینیا یونیورسٹی میں گاگا کورس

ہر وہ شخص جس نے آرٹس کی ڈگری کے بارے میں سن رکھا ہو اسے معلوم ہوتاہ ے کہ یہ کتنا محنت طلب اور دماغ سوزی کا کام ہے مگر جی ورجینا یونیورسٹی میں تو طالبعلموں کو لیڈی گاگا کی ویڈٰوز دیکھنے اور سننے پر لگا دیا جاتا ہے اور پھر اس گلوکارہ کے صنفی اثررسوخ پر مضمون لکھنا کا حکم سنا دیا جاتا ہے۔

رٹگرز ینیورسٹی امریکہ میں بیونسے کورس

اس کورس میں لوگوں کو سیکھایا جاتا ہے کہ کس طرح بیونسے کی موسیقی اور کیریئر نے امریکی نسل پرست اور جنسی سیاست کو متاثر کیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Andeel Ali Jul 25, 2014 08:27pm
یوکے کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں ڈیوڈبیکہم کورس کے علاوہ میں ان تمام ڈگریوں کو حاصل کرنا چاہوں گا! یہ سب ہی کم و بیش عمرانیات سے تعلق رکھتی ہیں! اور بڑی مزے کی لگ رہی ہیں!