گجرات: صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں معمولی رنجش پر زمیندار کے بیٹے نے ایک دس سالہ بچے کو موٹر پردھکا دے دیا جسکے نتیجے میں وہ دونوں ہاتھوں سے معذور ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں چک بھولا میں بااثر زمیندار کے بیٹے نے معمولی رنجش کی بنا پر کھیلتے ہوئے دس سالہ تبسم شہزاد کو موٹر پر دھکا دیدیا جس کی زد میں آکر بچے کے دونوں بازو جسم سے جدا ہوگئے۔

بچے کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال عزیز بھٹی منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بچہ اپنے والدین کا اکلوتہ بیٹا ہے۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او گجرات رائے اعجاز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر گجرات کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

پولیس نے چوبیس سالہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

آشیان علی Jul 24, 2014 05:09pm
آخر کیا وجہ ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہماری مذہبی تعلیمات کافی کیوں نہیں ہیں؟ ملک کے ہر تعلیمی ادارہ میں اسلامیات لازمی، لاکھوں مدارس، سینکڑوں تبیلغی جماعتوں کی موجودگی اور دن میں 5 وقت کروڑوں مساجد سے اسلام کی تبلیغ کے باوجود مذہبی اقدار ایسے واقعات کے وقوع پزیر ہونے میں حائل کیوں نہیں ہوتے؟. کیا یہ واقعہ توہین انسانیت نہیں ہے ؟ کیا توہین مذہب کے خلاف ردعمل کے مقابلے میں توہین انسانیت کے خلاف اس کا 1% ردعمل جائز نہیں ہے !