ویانا : آسٹریا میں اسرائیلی فٹبال ٹیم کے ایک دوستانہ میچ کے دوران غزہ پر جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں نے حملہ کردیا جس کے باعث منتظمین کو میچ کو پانچ منٹ پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔

سالزبرگ پولیس کے مطابق جمعرات کو بیس کے قریب افراد جھنڈوں اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے نعروں سے بھرے پلے کارڈز کے ہمراہ پچ پر پہنچے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کی مکابی حیفہ نامی کلب کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے جھڑپیں ہوئیں جو آسٹریا میں دوستانہ میچز کھلنے کے لیے موجود تھی مگر تصام میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ پولیس نے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرلیا تھا۔

صوبائی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ آسٹریا کے چانسلر سے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

چانسلر وارنر فے مین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آسٹریا میں موجود مہمان چاہے کسی بھی نسل اور مذہب کے ہوں، کو رہنے کا حق حاصل ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mansab Ali Jul 25, 2014 06:22pm
Express walo ap ne Ramzan ka program (Pakistan Ramzan) GEO Net Work se ziadti kr k lya ha...........agr ye program GEO pr chalaya jata tu ziada issay ziada mabol hota afsos ap k channel ko koi dekhta hi nhi............
sunny Jul 26, 2014 02:28pm
@Mansab Ali: dear express news pe yeh shikwa karo .. yeh dawn news hai :)