سری لنکا کی کولمبو ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

26 جولائ 2014
دلیروان پریرا وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ فوٹو اے پی
دلیروان پریرا وکٹ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے۔ فوٹو اے پی
ہاشم آملا کا سنچری کی تکمیل کے بعد ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی
ہاشم آملا کا سنچری کی تکمیل کے بعد ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی

کولمبو: ہاشم آملا کی شاندار سنچری کے باوجود سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف مشکلات کا شکار ہے اور سری لنکا نے 150 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر کے کولمبو ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

ہفتہ کو کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقن ٹیم نے 98 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو آملا 46 اور ڈی ویلیئرز 11 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ایک سو پچاس کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقن ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ویلیئرز 37 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ ایک گیند بعد ہی پریرا نے کوئنٹن ڈی کوک کی بھی وکٹیں بکھیر دیں۔

جے پی ڈومینی بھی کپتان کا ساتھ نہ دے سکے اور صرف تین رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر چلتے بنے۔

ورنن فلینڈر جنوبی افریقہ کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بنانے کے بعد پریرا کی گیند کا نشانہ بنے۔

تاہم دوسرے اینڈ پر موجود آملا نے عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو نہ چھوڑا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی 22 ویں سنچری ہے۔

اس سنچری کے ساتھ ہی آملا نے سری لنکن سرزمین پر ٹیسٹ میچوں میں سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقن کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے نے گیری کرسٹن کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اسٹین نے کافی دیر تک آملہ کا ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنے، سٹین 30 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

عمران طاہر جنوبی افریقہ کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مورنے مورکل صفر پر پریرا کا نشانہ بنے۔

اس طرح جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور سری لنکا نے 139 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی۔

دلیراون پریرا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رنگنا ہیراتھ نے 4 وکٹیںلے کر ان کا بھرپور ساتھ نبھایا۔

جنوبی افریقی کپتان آملا نے 12 دلکش چوکوں سے مزین 139 رنز کی انگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی وکٹ کے نقصان 11 رنز بنا کر مجموعی طور پر 150 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

اپل تھرنگا 6 اور کوشل سلوا 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں