گلاسکو: اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کا ایک میڈل یقینی ہوگیا ہے جہاں جوڈو کے سو کلوگرام مقابلوں میں پاکستان کے شاہ حسین نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں جوڈو کے 100 کلو گرام مقابلوں میں پاکستان کے شاہ حسین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ٹم سے فیلڈ کو شکست دیکر گولڈ میڈل مقابلے میں جگہ بنالی۔

ان کا فائنل میں مقابلہ آج رات گیارہ بجے اسکاٹ لینڈ کے یوان بورٹن سے ہوگا۔

شاہ حسین نے پہلے راؤنڈ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کرسٹوفر جارج کو زیر کیا جبکہ کوراٹرفائنل میں آسٹریلیا کے ڈیوک ڈیڈئیر کو شکست دی۔

شاہ حسین سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے 1988 کے سیول اولمپکس میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کی جانب سے باکسنگ میں پہلا اولمپک میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں