گلاسکو : پاکستان نے گلاسکو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں شاہ حسین شاہ کے چاندی کے میڈل کی صورت میں ایونٹ کا پہلا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

جوڈو کے مینز ایونٹ میں شاہ حسین شاہ فائنل میں اسکاٹ لینڈ کے یوآن بورٹن کے مدمقابل آئے تھے جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے پہلے شاہ حسین نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ٹم سے فیلڈ کو شکست دی تھی۔

شاہ حسین اس سے پہلے ایشین جوڈ چیمپئن شپ اور انڈر 20 جے آئی کے جی آئی کپ انٹرنیشنل جوڈو چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

شاہ حسین سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے 1988 کے سیول اولمپکس میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کی جانب سے باکسنگ میں پہلا اولمپک میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

You Know Who Jul 27, 2014 08:17pm
bohat aala :-)