برازیل میں دھوم مچانے کے بعد پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نےناروے میں بھی کامیابیوں کاسفرشروع کردیاہے ۔

پاکستانی ٹیم نے اوسلوکےمعروف لیمبرسٹرکلب کوایک صفرسےشکست دیکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

پاکستان کی جانب سے میچ کاواحدگول محمدایاز نےکیا۔

خیال رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں دنیا کا سب سے بڑا فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ کا انعقاد ہورہا ہے ،یوتھ ٹورنامنٹ ہر سال اگست کے پہلے ہفتے منعقد ہوتا ہے۔ اور اس میں 10سے19سال کی عمر کے نوجوان حصہ لیتے ہیں۔

سال 2014میں منعقد ہونے والے اس فٹبال میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم کی شکل میں پاکستان کی بھی نمائندگی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہ بچے ہیں جو برازیل میں منعقد ہونے والے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن لے کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں