کراچی: کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن میں تھانے کے سامنے ایک موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب تھانے کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد فوری طور پر بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

بم ڈسپوزل کے حکام کے مطابق موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پانچ کلو وزنی تھا، جس کو تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ناکارہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کرائم برانچ کی عمارت کے قریب بھی ایک بارہ کلو وزنی بم برآمد ہوا تھا، تاہم وہ پھٹ نہ سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا، جبکہ بم ڈسپوزل حکام نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔

تبصرے (0) بند ہیں