چاند رات کی تیاریاں عروج پر

28 جولائ 2014

ملک بھر میں چاند رات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اسلام آباد،لاہور اور کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد اْمڈ آئی جبکہ خریداروں کی گھبراہٹ بھی بڑھ گئی۔ کیونکہ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت، ملک بھر کے بازاروں میں رش عروج پر پہنچ گیا ہے۔

کراچی کے ایک بازار میں خواتین عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں — آئی این پی فوٹو

چاند رات کو خریداری کرنے میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مہنگائی بھی ہوتی ہے، مگر عید کی خوشی میں ان مشکلات کو کوئی بھی خاطر میں نہیں لاتا  — آئی این پی فوٹو

ایک طرف خریداری ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی دوسری جانب مہندی لگوانے کے لیے بھی سٹالز پر رش موجود ہے — پی پی آئی فوٹو

خواتین ہوں یا مرد سب ہی اپنی من پسند اشیا کی خریداری کیلئے بازاروں میں موجود ہیں — پی پی آئی فوٹو

عید کی آمد سے قبل اپنے ہاتھوں کو مہندی سے سجانے کے لیے خواتین کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں — پی پی آئی فوٹو

اب تو میٹل کی چوڑیاں بھی مارکیٹ میں آگئی ہیں لیکن روایتی کانچ کی چوڑیاں آج بھی سب سے زیادہ کھنکتی ہیں — پی پی آئی فوٹو

کراچی والوں کی شاپنگ بھی ابھی پوری نہیں ہوئی، بازار رات گئے تک کھلے ہیں۔ لوگ خریداری کیلئے چلے آ رہے ہیں — پی پی آئی فوٹو

پاکستان میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا — پی پی آئی فوٹو

لاہور میں یوں تو بہت سی مارکیٹوں میں چاند رات کو شاپنگ کے لئے آنے والوں کا رش ہوتا ہے مگر نئی انارکلی میں واقع بانو بازار کی اپنی ہی بات ہے — آئی این پی فوٹو

میچنگ کی اشیا اور مہندی پر کوئی سمجھوتا کرنا گوارا نہیں — پی پی آئی فوٹو

کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد اْمڈ آئی — اے ایف پی فوٹو

لاہور کی ایک مارکیٹ میں خریداروں کا رش کافی بڑھ گیا ہے — اے ایف پی فوٹو