کوناکری: مغربی افریقی ملک گنی میں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ سے کم سے کم 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس حادثے کے بعد حکومت نے ملک میں ایک ہفتے تک سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کم سے کم 24 لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں 13 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

ایک پولیس افسر نے اسے ایک بڑا حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو کوناکری کے مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

ملک کے صدر نے ایک بیان میں اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، تاہم بیان میں سرکاری طور پر اس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

دوسری جانب حادثے کی وجہ جانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں