بنوں: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا ضلع ٹانک سے بنوں جانے والی دو گاڑیاں تیز رفتاری کے حادثے کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن کو بنوں اور ٹانک کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے دونوں گاڑیاں الٹ گئیں۔

واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر روانہ کردی گئیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں