کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے انویسٹیگیشن افسر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے تھانے کی جانب جارہا تھا۔

ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ سے پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا جو جناح ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اور اس سے قبل بھی متعدد بار پولیس اہکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں