اسلام آباد: ہندوستان کی جانب آج جمعرات کی صبح متازعہ سرحدی علاقے لائن آف کنٹرول کے گلتری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ہندوستان کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے لائن آف کنٹرول کے گلتری سیکٹر میں فائرنگ کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ روک گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں