پشاور: ڈسٹرکٹ ہنگو میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسافر کوچ دو آبہ سے ہنگو آرہی تھی کہ دو آبہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ناصر نامی شخص ہلاک جبکہ لکی مروت کے علاقے نورنگ کا رہائشی دوسرا مسافر زخمی ہو گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


مہمند ایجنسی میں گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ


مہمندایجنسی کے علاقے ڈنڈو پل میں رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ملک ریاض کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

تاہم واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔


باجوڑ ایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ دھماکے سے تباہ


باجوڑایجنسی میں غاخی کے علاقے میں ایف سی کی ایک چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے پولیٹکل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے سے تباہ ہونے والی چیک پوسٹ زیر تعمیر تھی۔

تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں