پاکستان انڈیا سے فٹبال میچ ہار گیا

اپ ڈیٹ 17 اگست 2014
بنگلور: انڈین کھلاڑی پاکستانی گول پر حملہ کرتے ہوئے۔ —اے ایف پی
بنگلور: انڈین کھلاڑی پاکستانی گول پر حملہ کرتے ہوئے۔ —اے ایف پی

بنگلور: انڈیا نے دو فٹبال میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔

بنگلور فٹبال سٹیڈیم میں ہزاروں شائقین کے سامنے دونوں روایتی حریفوں کے درمیان نو سالوں کے بعد اتوار کو پہلے مقابلے میں بڑا جوش و خروش دیکھا گیا۔

میزبان ٹیم کو 44ویں منٹ میں سٹرائیکر روبن سنگھ کے ذریعے میچ کا واحد گول ملا۔

میچ کے ابتدا میں پاکستان کا غلبہ رہا تاہم بعد میں انڈین کھلاڑی دوبارہ گروپ کی شکل میں جوابی حملہ آور ہوئے۔

کھیل کے سولہویں منٹ میں پاکستانی گول کیپرمزمل حسین نے مڈ فیلڈر پرونی حیدر کےگول سکور کرنے کے کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سنگھ کے گول کرنے سے پہلے میزبان ٹیم کو مزید تین مواقع ملے۔

کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی پاکستان نے انڈین گول پر ایک بھرپور حملہ کیا تاہم کیپر امرندر سنگھ نے کپتان کلیم اللہ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کھیل کے دوران دوسرا پیلا کارڈ ملنے پر رابن سنگھ کھیل سے باہر ہو گئے اور انڈیا کو باقی میچ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

میچ کے دوران دونوں جانب سے کشیدگی دیکھی گئی اور کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

سن2005 میں انڈیا کے پاکستان دورہ کے بعد دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ کوئی سیریز کھیل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد انڈیا نے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے باہمی کھیلوں کے تعلقات ختم کر لئے تھے۔

اگلے مہینے جنوبی کوریا میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز سے پہلے اس محدود سیریز سے دونوں ٹیموں کو اپنی خامیوں اور خوبیوں کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔

سیریز کا دوسرا اور آخری مقابلہ بدھ کو ہو گا۔

فیفا کی عالمی درجہ بندی کے مطابق، 208 ملکوں میں انڈیا 150 جبکہ پاکستان 164 نمبر پر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں