وزیراعظم کا عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ

20 اگست 2014
وزیراعظم پاکستان نواز شریف—۔فائل فوٹو
وزیراعظم پاکستان نواز شریف—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کے مطالبات سننے کے لیے انہیں دوبارہ مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام متین حیدر کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدرات ہونے والے اس اہم اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر چوہدری سرور کے ساتھ دیگر اہم وزراء اور پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔

اجلاس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک ( پی اے ٹی) کے دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چوہدری سرور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے رابطہ کر کے انہیں مارچ اور دھرنوں کو ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں