لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین نے اپنے استعفے انہیں دے دیے ہیں۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن میان محمود الرشید نے یہ دعویٰ بدھ کے روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد یہ استعفے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو بھجوادیے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پولیس انتظامیہ کی جانب سے احکامات نہ ماننے کی خبروں کے بعد ہتھیار ڈال دیے۔

پارلیمنٹ میں مسائل حل کرنے سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز کس پارلیمنٹ کی بات کررہے تھے؟ 'جس میں وہ خود بیٹھنا پسند نہیں کرتے!'

انہوں نے کہا کہ 'ڈرائینگ روم سیاست' اور 'ڈیل کرنے کی سیاست' کو عمران خان نہیں جانتے اور تمام فیصلے ریڈ زون میں سب کے سامنے لیے جائیں گے جہاں پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما موجود ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز حکومت اسلام آباد میں بیٹھے مظاہرین کے رحم و کرم پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ ملک کی پہلی تحریک تھی جبکہ پی ٹی آئی کے لاہور سے اسلام آباد تک سفر نے ثابت کردیا کہ یہ ایک امن پسند جماعت ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں