بحران سے نمٹنے کیلئے آئینی حل تیار کر لیا، شجاعت

اپ ڈیٹ 21 اگست 2014
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین —۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین —۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے سیاسی بحران کے حل کے لیے حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران سےنمٹنےکے لیے آئینی حل تیارکرلیا گیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ نواز شریف سے آرمی چیف سمیت پوری فوج ناراض ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے اور حکومت کی تحلیل کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ق لیگ رہنما نے کہا کہ دھرنا جاری رہے گا اور وہ اُس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک وزیراعظم استعفیٰ نہ دے دیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر ایک کا حق ہے اور ہمارے کوئی لمبے چوڑے مطالبات نہیں ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ اگر تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےمطالبات تسلیم کر لیے جائیں تو فوج کی مداخلت اور آئینی بحران پیدا کیے بغیر انتقال اقتدار کا معاملہ کس طرح سے حل کیا جا سکتا ہے، چوہدری شجاعت نے کہا کہ اس حوالے سےمشاورت کرلی گئی ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی صورتحال سامنے آتی رہی ہے اور کوئی آئینی بحران سامنے نہیں آئے گا۔

چوہدری شجاعت کے اس جواب سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک عوامی ریفرنڈم کا اشارہ دے رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت کی جانب سے یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز آرمی چیف نے مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل پر زور دیا تھا ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sabir H Shah Aug 21, 2014 08:10pm
I am surprise to see law and implement of law in our country shame on whole nation a person like Imran khan want to give pride, your dignity your right but some people (Mir Jaffars) want to stay in the system they are living because this is their benefit not 80% population of this country. Our corruption is on high level around the world. This is time to change our nation to step up We are going back to stone age, Like we are buying cool power plants to generate electric instead of wind mills or solar system same things going on other projects......No consultants, just one man order. Thanks