کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکار شکیرا کے ستارے آج کل گردش میں ہیں۔

نیویارک میں ایک جج نے گلوکار شکیرا کے گانے 'ایل کاتا' کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔

اپنے گانے 'ایل کاتا' میں ڈومینیکن رپبلک کے گلوکار راموس آریاس واسکوئس کے گانے کی باالواسطہ طور پر نقل کی ہے۔

ایل کاتا کو شکیرا نے ڈومنیکین رپبلک کے گلوکار ایڈون ایڈورڈ بیلو کے ساتھ ریکارڈ کیا تھا۔

جج ہیلرسٹائن نے کہا کہ یہ گانا اگرچہ شکیرا نے بیلو کے گائے ہوئے گانے کی طرز پر بنایا تھا، لیکن بیلو کا گانا اصل میں راموس آریاس کے گانے کی نقل تھا۔

جج کے مطابق جس نے بھی شکیرا کا گانا لکھا تھا، اس نے آریاس کے گانے کی باالواسطہ طور پر نقل کی ہے ۔

اس گانے کو انگریزی میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم انگریزی نغمے کو مقدمے کی سماعت کے دوران ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس گانے کے 50 لاکھ سے زیادہ البم فروخت ہوئے اور اسے بہترین لاطینی گانوں میں بھی شامل کیا گیا انگریزی زبان میں اس البم کا نام 'دا سن کمز آؤٹ‘' تھا تاہم عدالت نے شکیرا کو اس چوری پر کوئی مالی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا۔

اس کے علاوہ یہ گانا شکیرا کے ہسپانوی البم 'سال سول' میں بھی شامل کیا گیا تھا ور اس میں 'ایل کاتا' کے ہسپانوی اور انگریزی دونوں گانے شامل تھے تاہم راموس آریاس کا لکھا ہوا یہ گانا 1990 میں نشر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شکیرا کے ہسپانوی اور انگریزی گانے کا تقسیم کار سونی میوزک تھا تاہم اس مقدمے میں صرف ہسپانوی گانے کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔

شکیرا نے اس گانے پر 13 جولائی 2014 کو فیفا فٹبال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر پرفارمنس دی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں